26

لاھور (نمائندہ سٹی ون نیوز)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں اور انکے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے احسن اقدام۔

لاھور (نمائندہ سٹی ون نیوز)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں اور انکے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے احسن اقدام۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب نے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کا واٹس ایپ نمبر (9634826-0300) اور انسپکٹوریٹ آف پریزنز کے شکایت سیل کا واٹس ایپ نمبر (0925513-0300) اور ٹیلیفون نمبر (38350002-042) پنجاب بھر کی جیلوں میں آویزاں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ قیدیوں کے لواحقین کو سفری اخراجات و مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اب قیدیوں کے لواحقین طویل مسافت طے کر کے صدر دفتر آنے کی بجائے اپنی درخواستیں آئی جی جیل خانہ جات کے واٹس ایپ نمبر اور شکایت سیل کے نمبرز پر بھجوا سکیں گے۔

موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے لواحقین اپنے درپیش مسائل کے حل کے لئے طویل مسافت طے کر کے صدر دفتر آنے کی بجائے میرے واٹس ایپ نمبر اور شکایت سیل کے ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کر سکیں گے جس کے بعد پر کارروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں