28

احمدپورسیال (نمائندہ سٹی ون نیوز)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پورسیال نیاز احمد مغل کے زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا۔

احمدپورسیال (نمائندہ سٹی ون نیوز)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پورسیال نیاز احمد مغل کے زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا۔اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ، سرکاری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر ڈینگی سے بچاﺅ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر تحصیل احمد پور سیال کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی واک بھی نکالی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں