15

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)عمران خان کی جنگ قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے ھے:سہیل خان

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)عمران خان کی جنگ قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے ھے:سہیل خان
دو نہیں ایک پاکستان پی ٹی آئی کا نظریہ ھے۔چیئرمین عمران خان نے آئین ,قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔عمران خان نے 26 سالہ سیاسی جدوجہد میں قانون اور انصاف کی سربلندی کیلئے علم بلند کیا۔عمران خان کی قانون اور انصاف کی بلندی کیلئے شروع کی گئی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔عمران خان ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجابی سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں ۔مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ,شہباز زرداری حکومت حق اقتدار کھوچکی حقیقی آزادی مارچ میں کرپٹ ٹولے کو آخری دھکا دینے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو عمران خان نے بیدار کردیا ہے اور 26 نومبر کو روالپنڈی میں پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں