23

جھنگ (جاوید اعوان سے)شوگر ملز انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار کسانوں کی ایک ارب روپے کی رقم ملز انتظامیہ نے دینی ھے شوگر مل انتظامیہ کا کہنا ھے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں سو روہے کلو کے حساب سے چینی خرید لیں

جھنگ (جاوید اعوان سے)شوگر ملز انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار کسانوں کی ایک ارب روپے کی رقم ملز انتظامیہ نے دینی ھے شوگر مل انتظامیہ کا کہنا ھے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں سو روہے کلو کے حساب سے چینی خرید لیں جبکہ کسانوں کا کہنا ھے کہ مارکیٹ میں 90روپے کلو پرچون ریٹ پر چینی مل رہی ھے ھم سو روپے کی مل سے خرید کرکے کیسے نقصان کرلیں ذرائع نے بتایا ھے کہ مل انتظامیہ کے جو اپنے کارخاص یا کمیشن والے ٹاؤٹ ہیں انکو بروقت ادائیگی کی جارہی ھے جبکہ باقی کسان رشوت دینے کے ساتھ ساتھ ذلیل و خوار ھو رھے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ھےکہ مل کے گودام میں اس وقت چالیس کروڑ مالیت کی چینی موجود ھے جبکہ کسانوں کی جو ادائیگی کی رقم ھے وہ ایک ارب کے قریب ھے کسانوں کا کہنا ھے کہ اگر ہمیں رقم ادا نہ کی گئی تو ہم ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج کرینگے انکا مطالبہ ھے کہ ہمیں ہماری گنے کی پیمنٹ وقت پر دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں