39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دوورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں کورونا ایس اوپیز کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں محکمہ مال سے متعلق کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دوورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں کورونا ایس اوپیز کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں محکمہ مال سے متعلق کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے لینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میںاکتوبرکے پہلے ورکنگ ڈے پر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سننے کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفرسمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، پٹواری ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراءسمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے اور غیرحاضرریونیو افسران وپٹواریوں کے خلاف محکمانہ ایکشن بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کے پہلے اور دوسرے ورکنگ ڈے کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔مزید برآں تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے اپنے دفاتر میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سنے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں