35

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ سال 2022 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل، راو دلشاد احمد نوید صدر منتخب

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ سال 2022 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل، راو دلشاد احمد نوید صدر منتخب اسی طرح جنرل سیکرٹری جعفر حسین بھٹی، سینئر نائب صدرمیاں روف احمد بھٹی،
نائب صدر سید شہوار حسین شاہ، فنانس سیکرٹری راو بلال احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد جاوید جٹ، سیکرٹری اطلاعات محمد مشرف، معاون سیکرٹری اطلاعات جاوید شاہ، چیئرمین مجلس عاملہ فضل جٹ،ایگزیکٹیو ممبران میں محمد شاہد انجم افتخار راٹھور، شفیق چوھدری اور محمد شہزاد منتخب ہوے، تمام عہدیدران کو نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ راو دلشاد احمد نوید نے مالائیں پہنا کر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر راو دلشاد احمد نوید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر ضلع بھر کے صحافیوں کے حقوق کیلئے تمام صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حسب روایت پسے ہوے طبقے کی ترجمانی کرنا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی کی آواز بننا ہمارا مشن ہے، آخر میں تمام عہدیدران نے تنظیم ہزا میں اتفاق اتحاد اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کروائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں