28

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ریل بازار، انارکلی بازار اور مین بازار سمیت تمام بڑے خریداری مرکز تجاوزات کی وجہ سے تباہ ہوگئے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ریل بازار، انارکلی بازار اور مین بازار سمیت تمام بڑے خریداری مرکز تجاوزات کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بازاروں میں آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو چکا ہے فائربرگیڈ اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی گاڑیایوں کو وہاں جانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شیخ اظہر صدرریل بازار انجمن تاجران بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ ان بازاروں میں کئی بار آگ لگنے کی وجہ سے کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں ان بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے دکانداروں نے پھٹے کرائے پر دے کر بازاروں میں رکاوٹیں پیدا کی ہوئی ہیں انجمن تاجران اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہے کہ تجاوزات کو فوری ختم کر ے تاکہ عوام کو درینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں