ایک کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے دو ویٹرنری ہسپتالوں کی بلڈنگ و چار دیواری کا کام شروع.نواب فیصل حیات جبوآنہ

ایک کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے دو ویٹرنری ہسپتالوں کی بلڈنگ و چار دیواری کا کام شروع.نواب فیصل حیات جبوآنہ

سول ویٹرنری ہسپتال اٹھارہ ھزاری و روڈو سلطان کی بلڈنگ و چار دیواری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
جھنگ(محمد جاوید اعوان)اٹھارہ ہزاری سول ویٹرنری ہسپتال کی عمارت 2014 کے فلڈ میں خستہ حالی کا شکار ہوچکی تھی .جس پر تقریبا ایک کروڑ جبکہ روڈو سلطان کی بلڈنگ و چاردیواری پر 70 لاکھ لاگت آئے گی. بلڈنگ وچار دیواری کا سنگ بنیاد مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل حیات جبوآنہ سیال نے رکھا. میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع میں سے صرف 16 اضلاع کا انتخاب کیا گیا جس میں ویٹرنری ہسپتالوں کی بلڈنگ و دیگر ترقیاتی کام کروائے جانے ہیں. ان 16 اضلاع میں سے صرف 8 اضلاع کے فنڈ منظور ہوئے لیکن جھنگ ضلع کی تحصیل اٹھارہ ہزاری پہلے نمبر پر ہے جو اپنے ترقیاتی کام کو شروع کرواچکی ہے. جبکہ باقی اضلاع میں ابھی بھی کام شروع نہیں ہوا. اور اسکا سہرا اپکے خادم نواب فیصل حیات جبوآنہ کو جاتا ہے. انہوں نے مذید کہا کہ ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا. اس موقع پر انکے ہمراہ محمد اقبال خان جبوانہ سیال وائس چیرمین ضلع کونسل جھنگ، فخر عباس خان جبوانہ سیال ایڈووکیٹ، اے سی اٹھارہ ھزاری، مہر کاشف عباس سربانہ چیرمین یونین کونسل کوٹ مراد، ساجد علی خان جبوانہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نےشرکت کی .