جھنگ (محمد جاوید اعوان) مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے معذور افراد کے عالمی دن کے پر ایک بیان میں کہا کہ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان) مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے معذور افراد کے عالمی دن کے پر ایک بیان میں کہا کہ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ھے دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے پوری دنیا میں 3 دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس لئے کہ یہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ معذور افراد معذور نہیں ہیں ان کے اندر مختلف قابلیت موجود ہیں ضرورت صرف اس امر کی ان پر خصوصی توجہ اور اہمیت دی جائے معذور افراد کی بہتری بحالی اور ترقی کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ 1992 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام ممالک میں خصوصی افراد کی تعمیر و ترقی کے لئے قانون پاس کیا گیا تھا۔ جس میں تمام ممالک کی حکومت کو پابندکیا گیا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے بہتر اقدامات کریں ہم چاہتے ہیں کہ خصوصی افراد کو معذور نہ سمجھا جائے بلکہ ان کی تربیت اور تعمیر ترقی کے لئے اچھے اقدامات کئے جائیں. پی ٹی آئی حکومت معذور افراد کی فلاح وبہبود پر کام جاری رکھے ہوئے اور اس میں مذید بہتری آئندہ سال دیکھنے کو ملے گی.