جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں کرکٹ پر جوا عروج پر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں کرکٹ پر جوا عروج پر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ھے ریل بازار، انارکلی بازار، لوہاراں والا بازار،جھنگ بازار اور تالاب کمیٹی گرانڈ جوا کا گڑھ ہے ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ شہر بھر میں کرکٹ پر جو عروج پر ہے سیاسی قیادت اپنی سرپرستی میں جواریوں سے حصہ لے کر یہ کام کرا رہی ہے قانون نافذ کرنے والوں کو یہ سب کچھ پتہ ہے اس کے باوجود ان کی خاموشی پر عوام حیران ہے پولیس اپنا حصہ لے کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتی ہے کچھ میڈیا پرسن بھی اس کام میں ملوث پائے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق کرکٹ پر صرف ضلع جھنگ میں روزانہ کی بنیاد پر 5 کروڑ سے زیادہ کا جواب ہوتا ہے جو ٹی وی کے ذریعے بذریعہ دبئی اور انڈیا سے نیٹ ورک چلانے والے بااثر افراد کرتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹی وی کے ذریعے جوا کرانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو اس لت سے جان چھڑوائی جائے۔