جھنگ (محمد جاوید اعوان)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں BBA کی کلاسز کا اجرا ہو چکا ہے جس میں داخلہ جاری ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں BBA کی کلاسز کا اجرا ہو چکا ہے جس میں داخلہ جاری ہے طلباء و طالبات داخلہ کیلئے فی الفور آفس ٹائم کالج کے دفتر رابطہ کریں انتہائی کم اور مناسب فیس فی سمسٹر مبلغ گیارہ ہزار روپے میں اور ائیر کنڈیشنڈ کمپیوٹر لیب ، جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری و ہاسٹل کی سہولت میسر ہے جھنگ میں کم فیس اور ماہر تعلیم پرنسپل ملک محمد مراد سعید کی زیر سرپرستی اور اعلی تعلیمی قابلیت کےحامل پروفیسرز کی زیر نگرانی طلباء و طالبات کو فنی تعلیم اور یقینی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا واحد ادارہ ہے اس تعلیمی ادارہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کم مدت میں بہت سے پروگرام متعارف کروائے ہیں جن میں چار سالہ بی ایس کامرس ،دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس ، بی کام اور اب ادارہ کے سربراہ پرنسپل ملک محمد مراد سعید کی محنت سے اور ڈی پی آئی کالجز پنجاب،ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ کی خصوصی کاوشوں سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹاون جھنگ کو چار سالہ پروگرام بی بی اے کی کلاسز کے اجراء کا این او سی جاری کر دیا ہے جو جھنگ اور گردونواع کے رہائشی طلباء و طالبات کیلئے تمام یونیورسٹیوں سے کم فیس میں بی بی اے کروانے کا واحد ادارہ بن چکا ہے ۔اس عظیم تعلیمی درسگاہ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پرفائز ہیں یہ ضلع جھنگ کا واحد ادارہ ہے جو فنی تعلیم ، یقینی روزگار اور کم فیس پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اس ادارہ میں مستحق قابل طلباء و طالبات کو فری بکس دینے کیلئے بکس بنک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اس کالج میں خوبصورت مسجد اور گراسی لان سیمت خوبصورت اور کشادہ ،صاف ستھرے کلاس رومز پر مشتمل بلڈ نگ کالج ھذا میں موجود ہے۔