جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوانہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نور سمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں ۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے مشن میں کوششیں ماندنہیں پڑنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔اس ضمن میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، ہیلتھ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر اپنی کارکردگی کو نمایاں کریں۔