ڈیرہ غازیخان (عرفان مجید خٹک بیورو چیف ) تحریک انصاف کی رہنماء مسز اقراء خلیل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن،رواداری،برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن سیالکوٹ کے اندوہناک واقعہ نے ہمارے ملک کا نام شرم سے جھکا دیا ہے

ڈیرہ غازیخان (عرفان مجید خٹک بیورو چیف ) تحریک انصاف کی رہنماء مسز اقراء خلیل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن،رواداری،برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن سیالکوٹ کے اندوہناک واقعہ نے ہمارے ملک کا نام شرم سے جھکا دیا ہے پاکستان سمیت دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ایسے قبیح فعل کی قطعاً اجازت نہیں دیتا اور یہ واقعہ نہ صرف انتہائی قابل مذمت ہے بلکہ قابل افسوس اوراسلام و انسانیت کی توہین ہے اپنی رہائشگاہ پر خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو مزید زہر اگلنے کا موقع ملے گا اور دینی تعلیمات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ڈاکٹر اقراء خلیل نے کہا ہے کہ اسلام میں تشدد اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے اس لئے علماء کرام سمیت معاشرے کے ہر فرد کو انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کر کے اصل مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔