جھنگ ( محمد جاوید اعوان ) جھنگ سٹی کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے ۔ عرصہ 30 سال سے جھنگ سٹی کے گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی مکمل کروا دی ہے

جھنگ ( محمد جاوید اعوان ) جھنگ سٹی کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے ۔ عرصہ 30 سال سے جھنگ سٹی کے گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی مکمل کروا دی ہے ۔ سوئی گیس انسان کی بنیادی ضرورت ہے، گیس نہ ہونے یا گیس کا پریشر کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جھنگ سٹی کے مین کنکشن کو صدر سے الگ کروا کے اسکا پریشر بھی بہتر کروا دیا پے تا کہ خواتین کو کھانا بنانے میں آسانی ہو ۔ خواتین معاشرے کا اہم حصہ اور بہتر معاشرے کی تعمیر کی ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سدا بہار ایم این اے جھنگ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ سٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی آزاد ناصر انصاری کے ڈیرے پر خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شیخ علی رضا ٹیپو، چیئرمین زکوٰۃ و عشر جھنگ مہر تصور عباس چچکانہ، امیدوار میئر جھنگ شیخ معاذ وحید ، صدر انجمن تاجران جھنگ سٹی محمد افضل خان لودھی ، چیئرمین اوور سیز کمیٹی مہر اعجار خانوآنہ، مہر اصغر سپرا اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ جھنگ سٹی کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے جھنگ سٹی بازار کی سیورج اور نئی سڑک کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے جھنگ سٹی کے علاقوں گھوگھے والی بستی، تانگہ اڈہ ، باب علی ، امام بارگاہ قدیمی ، عامر ٹاؤن، محلہ منشیانوالہ اور پرانے چنیوٹ روڈ کے سیورج اور نئی سڑکوں کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ تقریب کے بعد محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ سٹی بازار کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح بھی کیا ۔