26

خانیوال(اللہ دتہ مرالی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے کسان دوست اقدامات کیے جارہے ہیں

خانیوال(اللہ دتہ مرالی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے کسان دوست اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مہنگی کھاد، غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن اور ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ تحصیل کبیر والہ میں اے سی خرم حمید کی زیر نگرانی ڈی ڈی زراعت رانا مقصود احمد اور اے ڈی زراعت ڈاکٹر خالد کی بھر پور کاروائیاں۔سرائے سدھو مست پور،پل چاون اور ککڑ ہٹہ میں کھاد مافیہ سے 3210 یوریا کھاد کے بیگز برآمد کر لیے اور ایف آئی آر کا اندراج کرادیا گیا ہے۔ سرکاری قبضہ میں لی گئی کھاد کی کسانوںو کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔ کھاد کی غیر قانونی ٹرانسپوٹیشن پر نصراللہ ٹریڈرز سرائے سدھو سے 1200بیگز کا ٹرالر سرکاری تحویل میں لے کر ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ہے۔ اڈا مست پور پر 1400بیگز کا ٹرالر سرکاری قبضہ میں لے کر اور چوپڑ ہٹہ کے شاہد ٹریڈرز 600 کھاد بیگز،الفیصل ٹریڈرز سے 200 بیگز،عبید اللہ ٹریڈرز کے خلاف 600 بیگز پر ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ ککڑ ہٹہ میں ذخیرہ کردہ 610 یوریا کھاد کے تھیلے برآمد کر کے زین عالم ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ سرائے سدھو میں سرکاری قبضہ میں لی گئی کھاد کی کسانوں کو مقررہ نرخوں پر فروخت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ککڑ ہٹہ اور مست پور میں قبضہ میں لی گئی کھاد کو سپر داری میں لے کر فوری کسانوں کو مقررہ نر خوں پر فروخت کیا جائے گا۔کھاد مہنگی فروخت کرنے والوں ذخیرہ اندوزوں،غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ زراعت کی ٹیموں کے ہمراہ کھاد مافیہ کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں