39

خانیوال(اللہ دتہ مرالی) ضلعی انتظامیہ کاشت کاروں کو کھاد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔

خانیوال(اللہ دتہ مرالی) ضلعی انتظامیہ کاشت کاروں کو کھاد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پرخانیوال میں اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ کی سربراہی میں کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔ غلہ منڈ ی خانیوال میں کھاد پوائنٹس پر اے ڈی زراعت منظور گلِ اور دیگر ٹیموں کی بھر پور نگرانی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نےضلع خانیوال میں کھاد مافیہ کے سدباب کیلئے زیرو ٹالرنس کے احکامات صادر کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھاد کی سپلائی اور مارکیٹ میں دستیابی بارے خود ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھاد مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ محکمہ زراعت کے افسران بھرپور کاروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ٹرانسپوٹیشن اور سہولت کاری پر ایف آئی آر کا اندراج اور جیل بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں