29

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)پٹرولنگ پوسٹ شاہی چوک نے ماہ دسمبر 2021کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)پٹرولنگ پوسٹ شاہی چوک نے ماہ دسمبر 2021کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔ جعلی نمبرپلیٹس اور تیزرفتار گاڑیوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کروائے ۔ تفصیلات کیمطابق افسران بالا SPپٹرولنگ محمدشریف جٹDSPپٹرولنگ بہاولنگرناصرغوری کی زیرنگرانی میں موَثرگشت کرتے ہوئے ماہ دسمبر میں 5 مقدمات درج رجسٹرڈ کروائے ،جن میں 3مقدمات تیزرفتار چلنے والی گاڑیوں کے اور2مقدمات جعلی نمبرپلیٹس کے درج رجسٹرڈکروائے ۔ دوران سفر70لوگوں کوہیلپ فراہم کی گئی ۔ 1000 گرین اینڈکلین شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے گئے ۔ 115/MVOکے تحت 10موٹرسائیکلیں بندکرائی گئیں ۔ اس موقع پرانچارج پٹرولنگ پوسٹ شاہی چوک محمدنوازچوہدری سب انسپکٹراورمحررپوسٹ حوالدارارشاد شفیق نے میڈیا نمائندگان کوبتایا کہ عوام کے مال وجان کی حفاظت کیلئے محفوظ شاہراؤں پرروڈگشت کوموَثربناتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں