22

حکومت کی ناکامی سے مہنگائی کا طوفان بے قابو ھو چکا ھے سروے* آٹا دال چینی گھی گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام رہی*

*حکومت کی ناکامی سے مہنگائی کا طوفان بے قابو ھو چکا ھے سروے*
*آٹا دال چینی گھی گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام رھی*
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) مہنگائی کے حوالہ سے سروے میں عوامی سماجی حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی سے مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو چکا ہے آٹا دال چینی گھی گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عام عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے تبدیلی کے بلند وبالا دعوے کرنے والی حکومت پاکستان کی تاریخ کی بدترین ناکام حکومت بن کر سامنے آئی ہے جس کو عوام کے دکھ درد اور تکالیف سے کوئی سروکار نہیں موجودہ حکومت کے آنے سے قبل چیزوں کی جو قیمتیں تھیں اب ان کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو گیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی تاجر تنظیم یا حکومتی نمائندہ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں اگر موجودہ حکومت پچھلی حکومت والی قیمتیں ہی برقراد رکھ لیتی تو بھی عوام کو کچھ ریلیف مل جاتا مہنگائی کے آگے فوری بند باندھا جائے تاکہ غریب عوام کو کچھ سکھ کا سانس مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں