66

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس خالق آباد کے تعاون سے “چادر و آنچل سنبھالو آگاہی مہم” شروع کر دی گئی، سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات،

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس خالق آباد کے تعاون سے “چادر و آنچل سنبھالو آگاہی مہم” شروع کر دی گئی، سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات، تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس خالق آباد کے زیرانتظام پٹرولنگ انچارج سب انسپکٹر محمد حسین ہراج کی زیر نگرانی شفٹ انچارج محمد عرفان تگہ نے دیگر میل و فی میل اہلکاروں کے ہمراہ 200 سے زائد موٹرسائیکل سوار خواتین و مرد حضرات کو روک کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات دیں۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ موٹرسائیکل سوار خواتین کے چادر ، آنچل و برقعے عدم احتیاط کے سبب وہیل میں پھنس جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوتے ہیں اور کئی ایک موت کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ پٹرولنگ پولیس 8 اے 8 آر خالق آباد نے انسانی ہمدردی کی غرض سے بیٹ ایریا میں چادر برقع سنھبال کر موٹر سائیکل پر سوار ہونے بارے مہم شروع کر رکھی ہے۔ موٹرسائیکل سوار مرد و خواتین کو اس بابت بریفنگ دی گئی اور انتہائی احتیاط برتنےکی تلقین کی گئی۔ مسافروں نے پٹرولنگ پولیس کے متذکرہ انسانی ہمدردی کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال عبدالرحمن خان نے پٹرولنگ پوسٹ خالق آباد کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں