43

کیڈٹ کا لج ٹوبہ روڈ جھنگ میں پاسنگ آؤٹ اور تقسیم اسناد وشیلڈز کی وقار تقریب کا انعقاد

*کیڈٹ کا لج ٹوبہ روڈ جھنگ میں پاسنگ آؤٹ اور تقسیم اسناد وشیلڈز کی وقار تقریب کا انعقاد

جھنگ (محمد جاوید اعوان)کیڈٹ کا لج ٹوبہ روڈ جھنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب گذ شتہ روز منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائیر چیف مارشل (ر) سہیل امان ,سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈ ر (ر) صہیب فاروق نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ بابر خان سیال تھے . تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے اس موقع پر اپنی تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اور شاندار پریڈ کی جس پر پنڈال میں مو جود افراد نے خوب سراہا پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پاسنگ آؤٹ تقریب سے چیف گیسٹ چیئرمین بورڈ آف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائیر چیف مارشل (ر) سہیل امان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاس آوٹ ہو نے والے طلبا ء و طالبا ت نے محنت اور جس لگن سے اپنی ٹریننگ اور تعلیم مکمل کی اور عملی تربیت کا مظاہر ہ کیا ہے اسی محنت اور لگن سے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے . انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج جھنگ میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی اعلے معیار کے ساتھ کی جا رہی ہے جو ملک کے ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے دفاع کیلیے پاک افواج میں شامل ہو کر ملک اور قوم کیلئے اپنی خد مات سر انجام دیں گے . انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور قوم ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جیسے دنیا کی کوئی طاقت میلی انکھ سے نہی دیکھ سکتی . دشمنان پاکستان کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جان مال سب کچھ ملک پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں ملک میں تعلیم کے زریعے انقلاب لائیں گے .سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈ ر (ر) صہیب فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالجز ملک کی فوجی چھونیاں ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والوں کو تربیت اور ٹریننگ بھی دی جا تی . انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چلینجز کا سامنا ہے پاکستانی افواج ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔انشاءاللہ دشمنان پاکستان کو ہر محاذ پر ناکام بنائیں گے .کیڈٹ کالج جھنگ کے پاس آوٹ ہونے والے طلباء و طالبات کا جذ بہ حب الوطنی دیکھ کر لگ رہا ہے پاکستان کی آنے والی نسل اس ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے اور ہر میدان میں ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے ۔اس پروقار تقریب میں رانا وقار احمد خان سی ای۔او بائیکو پیٹرول پمپ۔رانا محمد طارق بشیر۔چیمبر آف کامرس جھنگ کے سینئر رہنما عبدالقیوم۔سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ محمد یونس۔انجینئر شاہد محمود شکر گنج ملز۔معروف بزنس مین میاں نجیب افضل۔ روٹری کلب کے سابق صدر سید حسن گیلانی۔ سابق صدر روٹری کلب واصف مجید شیخ۔چیف ایگزیکٹو غزالی کالج۔ سکولزمحمد صدیق فاروق اور سینئر صحافی ارشد گجر۔ رانا محمد عارف کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں معززین اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ نے چیف ائیر مارشل ر سہیل امان و دیگر تقریب آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا. تقریب کے آخر میں کیڈرز میں شیلڈز اور اسناد تالیوں کی گونج میں تقسیم کئ گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں