27

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس خانیوال کے زیرانتظام حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی و موبائل ایجوکیشن کا انعقاد،

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس خانیوال کے زیرانتظام حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی و موبائل ایجوکیشن کا انعقاد، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خانیوال غلام فرید خان کی ہدایت پر ضلع ہذا میں انچارجگان پوسٹس نے اپنی اپنی بیٹ میں مختلف مقامات پر عوام الناس کو بنیادی ٹریفک قوانین ہیلمٹ کا استعمال، اوورلوڈنگ، اوورسپیڈنگ سے اجتناب بارے لیکچر دئیے تاکہ روڈ پہ حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس ضمن میں ضلعی کی تمام دس پٹرولنگ پوسٹس پر موجود سٹاف ممبران نے بیٹ ڈیوٹی کے دوران مسافروں و عوام الناس کو ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں