18

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن خانیوال کے انتخابات مکمل، رمضان ہاشمی صدر اور رانا لقمان جنرل سیکرٹری منتخب،

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن خانیوال کے انتخابات مکمل، رمضان ہاشمی صدر اور رانا لقمان جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیل کے مطابق پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن خانیوال کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جس میں محمد رمضان ہاشمی کوصدر اور رانا محمد لقمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں راؤ شفقت ندیم فنانس سیکرٹری اور محمد اسرار سیکرٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پرپنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن خانیوال کے نو منتخب صدر محمد رمضان ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم کو دلجمعی اور حسن اخلاق سے کام کرنے کی تلقین کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے دوست احباب کا بھرپور کردار ہے جو کہ میرے اور میری منتخب ٹیم کے اخلاقیات کا آئنہ دار ہے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحکیم عامر سہیل ہتار، مہر محمد صفدر سسرانہ، چودھری غلام عباس سہو اور مہر خضر ہتار نے نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں