50

جھنگ (محمد جاوید اعوان)کینال ایگزیکٹو کلینک جھنگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما میڈم فرزانہ بلوچ تھیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)کینال ایگزیکٹو کلینک جھنگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما میڈم فرزانہ بلوچ تھیں میڈیکل کیمپ پر ماہرین ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر حبیب سلطان ایم بی بی ایس (پنجاب) ایف سی پی ایس(نیورو سرجری)ایم اے ایےاین ایس(امریکہ)،ڈاکٹر ملک صغیر
ایم بی بی ایس،ایف سی پی ایس (میڈیسن)ایکس رجسٹرالائیڈ ہسپتال (فیصل آباد) کنسٹنٹ فزیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال (جھنگ)
،ڈاکٹر زنیرہ منظور سیال فزیو تھراپسٹ ،ماہر غذائیت نسرین اختر ملک کی موجودگی میں 200 سے زیادہ مریضوں نے فری کنسلٹنسی سے استعفادہ حاصل کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی ڈاکٹر حبیب سلطان اور ڈاکٹر ملک صغیر کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے مہمان خصوصی میڈم فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معاشرے کو بچانے کے لیے خود نکلنا ہوگا لوگوں کی خوشی اور زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ڈاکٹر حبیب سلطان اور ڈاکٹر ملک صغیر احمد نے محترمہ فرزانہ بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سے مل کے مزید فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے تاکہ غریب لوگوں کی خدمت کی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں