تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
18
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ کے ٹرانسفر کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افسران پر مشتمل ایک بہترین ٹیم موجود ہے اور قابل اطمینان بات ہے کہ ٹرانسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ اپنے شعبے میں بہترین محکمانہ سروسز ڈلیوری کے معیار میں اضافہ اور عوامی سہولیات کے اقدامات کر کے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ہم میں سے بہت سے افسران صوبہ و ملک کے بیشتر اضلاع میں سروسز انجام دے چکے ہیں اور مستقبل میں مزید اضلاع میں محکمانہ سروسز انجام دیں گے۔ لیکن دوران سروس اپنی جائے تعیناتی پر عوامی فلاح وبہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت اپنے محکموں میں بہتر گورننس کے ساتھ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر عوام افسران کو ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اس ضلع میں خدمات سر انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ بعد ازاں ٹرانسفر ہونے والے افسر کو یادگاری سووینئر اور تحائف پیش کئے گئے۔