28

جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نےجے یو آئی واصوآستانہ یونٹ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے انتہائی تشویش ناک ہیں اس حوالہ سے نگران حکومت محض زبانی جمع خرچ کر رہی ہے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی سنجیدگی کا مظاہر نہیں کر رہی۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نےجے یو آئی واصوآستانہ یونٹ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے انتہائی تشویش ناک ہیں اس حوالہ سے نگران حکومت محض زبانی جمع خرچ کر رہی ہے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی سنجیدگی کا مظاہر نہیں کر رہی۔ آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدوں کی پابندی اپنی جگہ پر محل نظر ہے ۔لیکن بجلی کے ترسیلی نظام میں بے پناہ خرابیاں ، اشرافیہ کی بجلی چوری و کنڈہ سسٹم پر قابو پانا آخر کس کی ذمہ داری ہے ۔ سرکاری افسران وہر سطح کے عہدیداران ، اعلیٰ عدلیہ کے ججز ، صدر ، وزیر اعظم کے دفاتر و گھر و ان حضرات کی ریٹائرمنٹ کے بعد مفت بجلی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے ۔ملک میں پینتیس فی صد بجلی چوری پر قابو پا کر غریب عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ورنہ ساری صورتحال سرابِ نظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں