40

جھنگ (جاوید اعوان سے)پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہی لیکچر دیا ۔

جھنگ (جاوید اعوان سے)پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہی لیکچر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کامرس کالج میں منشیات کے تدارک ، اسباب اور نقصانات کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔ سیمینار میں پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ، لیکچرار اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سب انسپکٹر مدثر مختار اور لیڈی سب انسپکٹر زروا تسکین نے منشیات کے جسمانی و نفسیاتی نقصانات اور قانونی سزاوں کے حوالے سے آگاہی دی ۔ شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال معاشرے کا بڑا المیہ ہے، منشیات کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے پولیس سے تعاون کریں ۔ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا پولیس ، والدین ، تعلیمی اداروں اور ہر شہری کا فرض ہے ۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔تعلیمی اداروں میں ڈرگز کے خلاف سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو منشیات کے جسمانی ، نفسیاتی اور اقتصادی نقصانات بارے آگاہی دینا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں