تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
47
شیئر کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے) معذور انٹرنیشل کھلاڑی کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار، لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد، جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر خصوصی افراد اظہار تشکر کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گئے ،
جھنگ (جاوید اعوان سے) معذور انٹرنیشل کھلاڑی کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار، لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد، جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر خصوصی افراد اظہار تشکر کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق آرچری کے انٹرنیشنل کھلاڑی قاسم طاہر سے چند روز قبل سرگودھا روڈ پر مسلح افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔ڈی پی او ملک طارق محبوب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مدعی کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ ہدایات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔فوری دادرسی پر خصوصی افراد نے ڈی پی او آفس میں ڈی پی او ملک طارق محبوب سے اظہار تشکر کیساتھ پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے خصوصی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہریوں کی طرف سے پولیس کی حوصلہ افزائی ہمارا سرمایہ و حاصل ہے، جرائم کا انسداد کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے یقینی بنایا جارہا ہے۔