37

جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے آرچری چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بوائز ،گرلز اور گڈز کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور تاک تاک کا نشانے لگائے ۔

جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے آرچری چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بوائز ،گرلز اور گڈز کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور تاک تاک کا نشانے لگائے ۔چیمپین شپ میں چیف آفیسر ضلع کونسل خالق داد گاڑا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،جنرل سیکرٹری پنجاب آرچر ی ایسوسی ایشن امان اللہ شان ، سی او کیمرون سکول سسٹم جھنگ عرفان علی اور مس سحرش پرنسپل کیمرون سکول سسٹم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین نشانہ بازی سے محظوظ ہوئے ۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے لیے چھ ستمبر 1965 کا دن سبق آموز ہے ۔چیف آفیسر ضلع کونسل خالق داد گاڑا کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔چیمپین شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں