31

*فیصل آباد (جاوید اعوان سے)سینئر صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام۔ملک بھر سے جرنلسٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی*

*فیصل آباد (جاوید اعوان سے)سینئر صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام۔ملک بھر سے جرنلسٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی*
دن میڈیا کے فئیر اینڈ لولی گروپ کا عید ملن گیٹ ٹو گیدر پروگرام کا شہباز تکہ ہوٹل جڑانوالہ روڈ فیصل آباد پر انعقاد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان قمر عباس جعفری نے ہوٹل پہنچنے پر تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پرتکلف کھانوں سے خاطر تواضع کی۔ پروگرام میں صدر پریس کلب فیصل آباد عبدالرحمن ، رانا بلال، عزادار، لیڈی رپورٹر منیبہ و دیگر مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء میں آصف ظہیر چودھری میاں چنوں، محمد ارشد چودھری میاں چنوں، عبدالروف عاقب جرنلسٹ ٹرینر، غلام دستگیر سہو چیچہ وطنی، ملک اشرف نوید حافظ آباد، قیصر علی بھٹی چنیوٹ، اے ایم اعجاز چودھری گگو منڈی، محمد ارشد مرزا گگو منڈی، خلیل احمد فورٹ عباس، حافظ معتصم ارجمند سرگودھا، محمد جاویداعوان اور اسد جاوید اعوان نے جھنگ سے شمولیت کی۔ پروگرام میں تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ بتایا کہ کہ مذکورہ پلیٹ فارم سے ایک ایسی ملک گیر تنظیم تیار کی جائے گی جو ملک بھر کے جرنلسٹ کی پیشہ وارانہ تربیت اور دیگر مسائل کے حل پر فوکس کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء پروگرام نے شاندار محفل سجانے پر میزبان قمر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کیا اور دیگر مقامی صحافیوں کی تشریف آوری کو سراہا۔ میزبان پروگرام کی جانب سے سینئر صحافیوں کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں