76

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں* ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر پولیس انٹرن شپ پروگرام کے اٹھویں بیج کی اختتامی تقریب ۔انٹرن شپ پروگرام میں یونیورسٹی آف جھنگ کے مختلف شعبہ جات کے 35 طلباء و طالبات نے شرکت کی جنہیں چودہ دن پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔دو ہفتوں پر محیط پروگرام میں انٹرنیز کو پولیسنگ ، پولیس کے تجدیدی اقدامات اور تھانہ جات و دفاتر ، فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلباء و طالبات جرائم کے تدارک میں پولیس کی معاونت کریں گے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر اشتراک سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔ پروگرام کے انعقاد پر انٹرنیز طلباء و طالبات نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں