340

*جھنگ (جاوید اعوان سے)گولڈ دیوا بیوٹی پارلر کی طرف سے دارالامان میں مقیم خواتین کیلئے مفت بیوٹی پارلرکا کام سکھانے کا اعلان*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)گولڈ دیوا بیوٹی پارلر کی طرف سے دارالامان میں مقیم خواتین کیلئے مفت بیوٹی پارلرکا کام سکھانے کا اعلان* ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر مسز ریما عاطف نے گزشتہ روز دارالامان جھنگ کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر گولڈ دیوا پارلر مسز ریما عاطف کا دارالامان جھنگ آمد پر انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے ویلکم کیا۔مسز ریما عاطف نے دارالامان میں مقیم خواتین سے ملاقات کی اور دارالامان میں خواتین کو سیلف گرومنگ کے حوالے سے لیکچر دیا اور خواتین کے مسائل پر بات کی انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو سب سے پہلے اپنی صحت اور صفائی کا خاص
خیال رکھنا بہت ضروری ہے صفائی نصف ایمان بھی یے اسی طرح خواتین کو بھی اپنی صحت ,صفائی ٹھیک ہوگی تو سیلف گرومنگ بھی ہوگی اور وہ اچھے طریقے سے اپنا کام سرانجام دے سکیں گی اللہ تعالی بھی خوبصورتی کو پسند کرتا یے عورت کا بھی حق ہے کہ اپنے آپ کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھے۔مسز ریما عاطف نے کہا کہ ضلع جھنگ میں مستحق اور بے سہارا خواتین کیلئے واحد ادارہ ہے جہاں ان کو مفت بیوٹی پارلر کا کام سکھایا جاتا ہے اور ہنر سیکھنے کے بعد ان کیلئے وہاں پر ہی ہاوس جاب بھی فراہم کی جاتی یے تاکہ وہ اپنے والدین کا سہارا بن کر گھریلو اخراجات میں معاون ثابت ہوں انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین کو بھی فری/مفت بیوٹی پارلر کی ٹریننگ دینے کا اعلان کیا حالانکہ دوسرے بیوٹی پارلر پر بیوٹی پارلر کا کام سکھانے کا معاوضہ لیا جاتا ہے مسز ریما عاطف نے کہا کہ دارالامان کا ماحول واقعہ گھر جیسا ماحول ہے اور یہاں کا نظم و ضبط اور صفائی بھی قابل تعریف ہے اور انہوں نے انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب کی خدمات کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے گولڈ دیوا بیوٹی پارلر کی ڈائریکٹر مسز رینا عاطف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گولڈ دیوا بیوٹی پارلر واقعی مستحق اور بے سہارا خواتین کیلئے اچھا روزگار مہیا کرنے اور معاشی حالات کو کم کرنے کا واحد ادارہ یے جس کو انسانیت کی خدمت کا بھرپور اعزاز حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں