129

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ضعیف اور شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ضعیف اور شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری ھے* ۔ گذشتہ روز آدھیوال قبرستان جھنگ میں تحریک اداب القرآن ٹرسٹ کے چیئرمین و بانی عبدالمنان نے ضلعی صدر لیبر قومی موومنٹ چوہدری تنویر احمد کے ہمراہ ناقابل تلاوت قران پاک جمع کیے اور ان پر گلاب کی پتیوں اور خوشبو کا چھڑکاؤ کر کے با ادب طریقے سے بند کر کے تحصیل احمد پور سیال میں قائم قرآن محل میں محفوظ کرنے کیلئے گاڑی پر روانہ کر دیا ۔ اس موقع پر عبدالمنان کا کہنا تھا کہ تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ ( رجسٹرڈ ) کی بنیاد 2000 میں رکھی گئی ۔ ادارہ مقدس اوراق محفوظ کرتا ہے اور قابل مطالعہ قرآن پاک ، احادیث مبارکہ و دیگر کتب کی جلد بندی کر کے مفت تقسیم کرتا ہے، ادارہ پلاسٹک، پینا فلیکس ،شیشہ پتھر ، چادریں ، لوہا ، لکڑی ، مزار کی چادریں احادیث مبارکہ کو بے حرمتی سے محفوظ کرتا ہے، قبرستان کے پتھر جن پر آیات مقدسہ کندہ ہوتی ہیں اُن کو احترام کے ساتھ محفوظ اور تدفین کرتا ہے ، عوام الناس سے التماس ہے کہ ضعیف و شہید قران پاک کے اوراق کو دریا میں نہ بہائیں اور نہ ہی قبرستان میں پھینکیں بلکہ ہمیں جمع کروائیں تا کہ ہم انکو با ادب طریقے سے محفوظ کریں۔ لیبر قومی موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد نے تحریک ادب القرآن کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے گورنمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ایسے اداروں کی سرپرستی کریں اور صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں تحریک کے ساتھ شامل ہوں اور اپنی دنیا و آخرت کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں