*جھنگ(جاوید اعوان سے) ملک پاکستان خصوصاً جھنگ کی معروف دینی و مذہبی شخصیت پیر سید آغا کاظم گیلانی رح کی یاد میں فائن سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ جھنگ کے زیر اہتمام ملک ریاض کھوکھر ( جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جھنگ ) کی زیر سرپرستی پہلا پیر سید آغا کاظم گیلانی میموریل ٹی ٹونٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ 2025 میں روزانہ کی بنیاد پر میچز کا انعقاد جاری ھے* جس میں مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت چوہدری افتخار احمد ( لندن والے ) بزنس مین مہر شاہد عباس خان بھروانہ ( گورنمنٹ کنٹریکٹر) اور سابق کونسلر ملک انور نے خصوصی شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز وقار میموریل کرکٹ کلب اور سلطان شاہ کرکٹ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں بطور بیٹسمین طلحہ سعید ( اے ڈی سی جی چنیوٹ ) نے 50 سے زائد سکور کیا اور چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری افتخار احمد اور مہر شاہد خان بھروانہ نے کہا کہ جس شہر کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ کرکٹ اچھا کھیل جس میں نوجوان مصروف رہ کر منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں اور اس کھیل کے زریعے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں ۔ جھنگ سٹی میں ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے یقیناً کھیل کو فروغ حاصل ہو گا ۔ اس موقع پر مہمانوں کی جانب سے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔
