259

*جھنگ(جاوید اعوان سے) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد اکرم بھروانہ کی زیر نگرانی غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیر کی جانے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائیاں جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد اکرم بھروانہ کی زیر نگرانی غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیر کی جانے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائیاں جاری* *ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب بلوچ رائس ملز میں واقع گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم کو سیل کر کے کام بند کروا دیا گیا۔ چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ اور انسپکٹر ظہیر عباس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ سکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں، بصورتِ دیگر ضلع کونسل کسی دھوکے یا فراڈ کی ذمہ دار نہ ہو گی۔ اکرم بھروانہ نے واضح کیا کہ بغیر نقشہ تعمیرات، ناجائز ہاؤسنگ سکیموں اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری واجبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور نہ ھی سیاسی دباؤ قبول کیا جائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں