*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس پی انوسٹی گیشن کے تبادلے کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد*
*ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک طارق سنگھا کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں الوداع کہا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی و دیگر سینئر پولیس افسران کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف افسران نے ایس پی انوسٹی گیشن کی پیشہ ورانہ خدمات اور مثالی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اچھے افسر کا جانا ہمیشہ ادارے کے لیے ایک خلا چھوڑ جاتا ہے، ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی آئندہ تعیناتی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔پولیس فورس کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ حاضرین نے پرخلوص دعاؤں اور محبت بھرے کلمات کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا*
