جھنگ (محمد جاوید اعوان) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد شاہد نیاز نے دارالامان جھنگ کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب ،ڈسٹرکٹ منیجر صنعت زار ریحانہ یاسمین،میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاری معاشرے کےلئے ناسور ہیں، ہمارے معاشرے کے ہر فرد کو پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، دن بدن بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ شہریوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے، کسی بھکاری کو شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیرے نہیں ڈالنے دیں گے