*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن* *پولیس نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے عمران نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10 کلو 240 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کو نشہ جیسے لعنتی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے*۔