جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بد نام زمانہ سی آئی اے ایجنٹ زلمے خلیل زاد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور تحریک انصاف کی قیادت کی حمایت میں بیان بازی انتہائی قابل مذمت اور تشویش ناک فعل ہے ۔