جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں انسداد ڈینگی کیلئے حکومت پنجاب کی احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری غلام شبیر ڈوگر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں انسداد ڈینگی کیلئے حکومت پنجاب کی احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری غلام شبیر ڈوگر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔محکمہ صحت کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو انسدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری غلام شبیر ڈوگر نے کہا کہ تحصیل سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھا جائے،مسلسل کاوشوں کی بدولت ہم ڈینگی مچھر کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے،گھروں،کارخانوں،دفاتر کی صفائی اور پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے،ہر محکمہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کے تصویری شواہد ضرور نمایاں کرے۔