تھانہ سٹی جھنگ نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ایک ماہ میں لاکھوں روپے کی چوری شدہ رقم اور کئی موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ ڈی ایس پی سٹی ملک تصور علی نوناری

تھانہ سٹی جھنگ نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
ایک ماہ میں لاکھوں روپے کی چوری شدہ رقم اور کئی موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ ڈی ایس پی سٹی ملک تصور علی نوناری
جھنگ (جاوید اعوان سے) تھانہ سٹی جھنگ نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جسکے مطابق جرائم پیشہ عناصر سے لاکھوں روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ملک تصور علی نوناری نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ اور انچارج چوکی الطاف نانگا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سٹی جھنگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائیاں کی ہیں جسکے نتیجے میں ماہ نومبر کے آخری 10 دن اور دسمبر کے 17 دنوں میں نقب زن 3 رکنی گینگ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی رقم ، موٹر سائیکل اور رکشہ وغیرہ کی مد میں کل رقم مبلغ 1619500 کی ریکوری کی ہے جس میں نقدی رقم 964500 ، 6 عدد موٹر سائیکل مالیتی 195000 روپے ، رکشہ 3 عدد مالیتی 460000 روپے اور 4 عدد موبائلز شامل ہیں ۔ ڈی ایس پی سٹی ملک تصور علی نوناری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور سٹی جھنگ کے باسیوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ راشد ہدایت کی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہوئے ہر ممکن ذرائع عمل میں لائے جائیں گے ۔