*جھنگ(جاوید اعوان سے)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی ریکارڈ دینے سے انکاری ڈپٹی کمشنر جھنگ نوٹس لیں مطالبہ*
*چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی ریکارڈ دینے سے انکاری.تفصیلات کے مطابق شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کو مورخہ 23 جون 2025 کو درخواست گزاری تھی کہ اٹھارہ ہزاری میں واقعہ الرحیم چلڈرن ہسپتال بھکر روڈ کے منظور شدہ نقشے کی کاپی اور خزانہ سرکار میں جمع شدہ تمام اقسام کی فیسوں کی کاپیاں فراہم کی جائیں مگر نہ جانے کیوں عرصہ تین ماہ گزرنے کے باوجود چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے کان پر جوں تک نہیں رینگی شہری نے میڈیا کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری سے اپیل کی ھے کہ مجھے قانون کے مطابق مانگا گیا ریکارڈ مہیا کروایا جائے*
