268

*جھنگ (جاوید اعوان سے)حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک،”جشن آزادی اور معرکہ حق ”وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکم اگست سے 14 اگست تک جشن آزادی و معرکہ حق شایان شان طریقے سے منایا جائے گا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک،”جشن آزادی اور معرکہ حق ”وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکم اگست سے 14 اگست تک جشن آزادی و معرکہ حق شایان شان طریقے سے منایا جائے گا*
*اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے سربراہان، انجمن تاجران، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کو قومی جوش جذبہ سے منانے کے حوالہ سے تشکیل دیئے گئے مختلف رنگا رنگ پروگراموں اور تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ یکم اگست سے سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جائے گا۔پاکستانی جھنڈوں سے گلی، بازاروں کو سجایا جائے گا۔سرکاری سطح پر سکولوں اور کالجوں میں ملی نغموں کے مقابلہ جات منعقد ہونگے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلوں کے مقابلہ جات بھی منعقد ہونگے۔مقامی گلوکار بھی لائیو کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں بھی ملی نغموں کے مقابلہ جات منعقد ہونگے۔انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کو بھر پور انداز میں منانے کا عزم کیا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں