*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی جھنگ میں خاتون سہولت ڈیسک قائم کردیا گیا*
*پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی جھنگ میں بھی خاتون سہولت ڈیسک قائم کردیا گیا خواتین سہولت مرکز کی فوکل پرسن مسز صدف عمران اور اسسٹنٹ مس فروا نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک ظفر کی زیر نگرانی سہولت مرکز کا افتتاح کیا سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر فوکل پرسن مسز صدف عمران کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سہولت ڈیسک کے قیام کا بنیادی مقصد خواتین کو میونسپل سروسز کے حوالے سے مقامی مسائل کی نشاندہی میں شامل کرنا ھے خاتون سہولت مرکز میں خواتین بھی میونسپل مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہیں جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاے گا مزید ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی سے مطلقہ تمام کام مثلاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب / سیوریج کا بہتر نظام اور کوڑا کرکٹ اٹھانا ٹھکانے لگانا گلیوں اور نالیوں کی پختگی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب تجاوزات کا خاتمہ آوارہ کتوں کا خاتمہ پیدائیش اور اموات کا اندراج شادی طلاق کی رجسٹریشن کے علاوہ عوامی تہوار ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ عوامی پارکوں کی دیکھ بھال رہائشی اور کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری اور دیگر مسائل کے لیے بھی خواتین میونسپل خواتین ڈیسک پر بلاججھک رابطہ کرسکتی ہیں۔ خواتین ڈیسک کی جانب سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا*
