233

*جھنگ(جاوید اعوان سے) آرائیاں والا قبرستان کی بے حرمتی دھڑلے سے جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی نہ جانے کیوں۔۔۔؟؟؟*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) آرائیاں والا قبرستان کی بے حرمتی دھڑلے سے جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی نہ جانے کیوں۔۔۔؟؟؟*
*جھنگ سرگودھا روڈ، چوک چونگی نمبر 22 — شہر کے معروف جنازہ گاہ آرائیاں والا قبرستان کی حالت زار نے علاقہ مکینوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی آبادی کی لاپروائی اور انتظامیہ کی عدم توجہی نے اس مقدس مقام کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ھے*
*ذرائع کے مطابق علاقہ مکین قبرستان میں گھریلو کوڑا کرکٹ، پرانے گدے اور جانوروں کا فضلہ بےدریغ پھینک رہے ہیں۔ بعض افراد نے تو قبرستان کی حدود میں جانور باندھنے، کمرشل کھوکے لگانے اور یہاں تک کہ دکانیں بنانے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے، جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے*
*ذرائع کے مطابق قبرستان کی چار دیواری، جو کہ حکومت کی جانب سے تعمیر کی گئی تھی، نامعلوم افراد نے گرا کر اس کی اینٹیں تک اٹھا لی ہیں، اور کسی قسم کی قانونی کاروائی یا کارروائی کا کوئی نشان تک نظر نہیں آ رہا*
*یہ صورتحال نہ صرف شرعی اور اخلاقی لحاظ سے افسوسناک ہے بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے*۔ *علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے، قبرستان کی حدود کو بحال کرے* *تجاوزات کا خاتمہ کرے، اور اس مقام کو اس کی اصل روح کے مطابق قابلِ احترام بنایا جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں