235

*جھنگ(جاوید اعوان سے)خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت کاروائی، سیلاب میں پھنسے خاندان کو ریسکیو کر لیا گیا* *موضع بدھوانہ شورکوٹ میں رات گئے اطلاع، صبح چار بجے کشتی کے ذریعے متاثرین محفوظ مقام پر منتقل*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت کاروائی، سیلاب میں پھنسے خاندان کو ریسکیو کر لیا گیا*
*موضع بدھوانہ شورکوٹ میں رات گئے اطلاع، صبح چار بجے کشتی کے ذریعے متاثرین محفوظ مقام پر منتقل*
*موضع بدھوانہ تحصیل شورکوٹ میں سیلاب کے باعث ایک خاندان پھنس گیا تھا، جنہیں بروقت اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ شازیہ رحمان اور انکی ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا*
*ذرائع کے مطابق رات 12 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ بدھوانہ میں ایک فیملی سیلابی ریلے میں محصور ھے اور اب تک کوئی ریسکیو ٹیم نہیں پہنچی۔ یہ اطلاع فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ شازیہ رحمان تک پہنچائی گئی، جنہوں نے صرف چند منٹ میں ریسکیو ٹیم سے رابطہ کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا*
*ریسکیو آپریشن ٹیم کے انچارج احسان اللہ سیال نے اندھیرا ہونے کے باعث فوری کارروائی مشکل قرار دی لیکن عزم ظاہر کیا کہ صبح ہوتے ہی متاثرین کو بچایا جائے گا۔ بعد ازاں صبح چار بجے ریسکیو ٹیم نے کشتی کے ذریعے بروقت پہنچ کر خاندان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا*
*شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان اور ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی حلقوں جن کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ خاتون ہونے کے باوجود دن رات میدانِ عمل میں ہیں اور متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ ان کی یہ کاوش قابلِ تعریف ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں