131

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پیرا فورس متعارف ھونے کے باوجود جھنگ کے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ھوسکا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پیرا فورس متعارف ھونے کے باوجود جھنگ کے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ھوسکا*
*میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کی موجودگی کے باوجود صورتحال جوں کی توں ھے دکانوں کے باہر پتھاڑے ریڑھیاں اور چھابڑیاں بدستور موجود ہیں جبکہ دکاندار باقاعدہ کرایہ وصول کرکے تجاوزات کروا رہے ہیں انتظامیہ صرف وارننگ تک محدود ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم شروع کر رکھی ہے اور سرکاری اراضی و عوامی مقامات سے تجاوزات ہر صورت ختم کرنے کے سخت احکامات جاری کیے ہیں اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جاتی ہے حکومت کی جانب سے دباؤ کے باوجود زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوسکے پنجاب انکروچمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے لیے نئی گاڑیاں موٹرسائیکلیں دفاتر اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں پیرا کے اپنے حوالات اور اختیارات بھی ہیں جبکہ پہلی بار اس مقصد کے لیے مسلحہ فورس تعینات کی گئی ہے اس کے باوجود جھنگ شہر اور گردونواح میں میں تجاوزات مافیا سرگرم ہے دکانداروں نے ریڑھی کھڑی کرنے اور پتھاڑا لگانے کے لیے ماہانہ کرایہ مقرر کر رکھا ہے جو باقاعدگی سے وصول کیا جاتا ہے یوں سرکاری احکامات اور کارروائیاں صرف کاغذوں تک محدود دکھائی دیتی ہیں مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور روایتی سستی پنجاب حکومت کی کوششوں پر پانی پھیر رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور مقامی اداروں کی* *موجودگی کے باوجود اگر تجاوزات ختم نہیں ہو رہیں تو یہ سرکاری دعوؤں اور حقیقت میں واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے عوامی سماجی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھنگ اور گردو نواح کے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کروانی کی اپیل کی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں