*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں*۔
*اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقہ میرک سیال کا دورہ کیا۔انہوں نے ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی و کھانے کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا،سیلاب متاثرین سے ملاقات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی دریافت کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے تمام انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا۔ ڈویژنل کمشنر نے سیلابی صورتحال سے قبل گندم سٹوریج پوائنٹ سے برقت گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی پر تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ سپورٹس کمپلیکس میں سیلاب متاثرین بچوں کو فراہم کی جانے والی سپورٹس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈویڑنل کمشنر نے باہو پل کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بریچنگ پوائنٹ پربریفنگ کے دوران بتایا کہ تحصیل شورکوٹ میں دریائے چناب کے ساتھ دریائے راوی کا پانی بھی داخل ہوا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو کھانا،راشن،خیمے،دودھ اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے ریسکیو ٹیمیں بھی دریا کے نشیبی علاقوں میں موجود ہیں۔انہوں نے سیلاب متاثرین کو کلینک آن بوٹ اور فلڈ ریلیف کیمپس پر طبی سہولیات کا جا ئزہ لیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرا و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ چک کڑیانہ مرکز گندم کا دورہ کیا۔ کمشنر نے گودام میں گندم کی کوالٹی کا جائزہ لیا اورگندم کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوںنے گندم کی کوالٹی اور محفوظ رکھنے کے حوالے سے انتظامات بارے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ضلعی افسران کو گندم کے دیگر گوداموں کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں*۔
