120

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کی خلاف ورزی، عوام کو باہر سے ادویات لکھنے کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کی خلاف ورزی، عوام کو باہر سے ادویات لکھنے کا انکشاف*
*ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ روڈو سلطان میں واقع رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) میں سنیئر میڈیکل آفیسر (SMO) کی مبینہ سرپرستی میں ڈاکٹرز کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے مفت ادویات فراہم کرنے کی پالیسی کو مبینہ طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہاں دھڑلے سے مریضوں کو باہر سے دوائیاں لکھ کر دی جا رہی ہیں، جس سے غریب اور لاچار عوام شدید مشکلات کا شکار ہے*
*صفائی کی ابتر صورتحال رورل ہیلتھ سنٹر میں نہ صرف ادویات کے معاملے میں پالیسی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بلکہ صفائی ستھرائی کی حالت بھی نہایت ابتر ہے۔ سنٹر کے اندر صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے*۔
*مقامی عوامی اور سماجی حلقوں نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب، صوبائی وزیر صحت پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈاکٹر مریم گل، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرہ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹھارہ ہزاری ڈاکٹر ذکا مہدی سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ روڈو سلطان RHC میں ہونے والی ان بے ضابطگیوں کی فوری انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں