510

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔میونسپل کمیٹی میں خواتین سہولت مرکز کا قیام۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اہم قدم ھے ۔اس کا مقصد خواتین کو ان کے گھروں کے قریب بلدیاتی خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ صدف عمران*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔میونسپل کمیٹی میں خواتین سہولت مرکز کا قیام۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اہم قدم ھے ۔اس کا مقصد خواتین کو ان کے گھروں کے قریب بلدیاتی خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ صدف عمران*
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “بلدیہ آپ کی دہلیز پر” کے تحت خواتین کو میونسپل خدمات کی فراہمی میں سہولت دینے کے لیے میونسپل کمیٹی جھنگ میں خواتین سہولت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انچارج سہولت مرکز میڈم صدف عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر اس مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو ان کے گھروں کے قریب بلدیاتی خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ اس مرکز کے قیام سے خواتین کو شکایات درج کرانے ، پیدائش / اموات کا اندراج ، شادی / طلاق کا اندراج، وبائی امراض / اوارہ کتوں کا خاتمہ ، نقشہ جات کی منظوری ، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر میونسپل سہولیات سے متعلق مسائل کے حل میں سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی جھنگ خواتین کی عزت، سہولت اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے پر عزم ہے اور یہ نیا مرکز اسی سوچ کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بلدیاتی ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے شہری خصوصاً خواتین مستفید ھوں گی اور بلدیاتی نظام پر ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں