527

*جھنگ(جاوید اعوان سے). MS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر ماریہ امداد کے خلاف شہری نے کرپشن بارے DG اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست گزار دی ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے). MS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر ماریہ امداد کے خلاف شہری نے کرپشن بارے DG اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست گزار دی ذرائع*
*۔MS تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر ماریہ امداد کے خلاف شہری نے کرپشن بارے DG اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست گزار دی*
*تفصیلات کے مطابق شور کوٹ کے شہری محمد کاشف ولد جعفر خان نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ھے کہ کامران حیدر فنانس مینجر عامر شہزاد محمد قاسم عابد منیر مظفر عباس نورین اکبر ڈیٹا انٹری اپریٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے ماہانہ تنخواہیں لے رہے ہیں اور نہ تو ان کی بھرتی کے لیے کسی بھی اخبار اشتہار دیا گیا ھے اور نہ ہی ان کی مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور اہلیت ہے مطلوبہ تعلیمی معیار تک نہ ہے اور نہ ہی ان کی بھرتی کے لیے کوئی تحریری امتحان ہوا ہے اور نہ ہی ان کا کمپیوٹر ٹائپنگ کا کوئی ٹیسٹ لیا گیا ہے عرصہ تقریبا اٹھ نو سال سے یہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہیں اصل اور اہل امیدواروں سے ظلم کی زندہ مثال ہے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ جس کے پاس ڈی ڈی او پاورز ہیں اور وہ حکومت کے خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اور اپنے ذاتی ڈرائیور اور گھریلو کام کاج کے لیے ان ملازمین کو رکھا ہوا ہے عامر شہزاد کے موبائل نمبرز کا ڈیٹا لیا جائے تو پتہ چل سکتا ھے کہ یہ ہسپتال میں کون سی نوکری پر فائز ہے اور کیا کیا ڈیوٹیاں سرانجام دیتا ہے اور یہ سارا دن کیا کرتا ہے ارباب اختیار اس کی باقاعدہ انکوائری کریں اور لاکھوں روپے کی ریکوری کروائی جائیں درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مندرجہ زیل ریکارڈ طلب کر کے اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے ائی پی ایل نمبر کے ساتھ اخبار اشتہار کی کاپی بھرتی میں حصہ لینے والے امیدواران کی لسٹ انکے تعلیمی دستاویز کی کاپی سلیکشن کمیٹی کی میرٹ لسٹ انٹری ٹیسٹ کمپیوٹر ٹائپنگ ٹیسٹ تقرری لیٹر جاب ڈسکرپشن شہری نے نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے گزارش کی ہے کہ اس سلسلے میں اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نکل ائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں